Posts

Showing posts from March, 2019

Decision Sanhea Samjota Express by Indian Court..By Ashraf Asmi

Image
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کافیصلہ۔۔۔۔بھارت کے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان : محمدا شرف عاصمی۔۔۔ بھارت کی خصوصی نیشنل انویسٹی گیشن عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند سمیت چار ملزمان کو مبینہ عدم ثبوت کی بنا پربری کر دیا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ 18 فروری2007کا دل دہلادینے والا المیہ تھا جس کے متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کی سوختہ لاشوں کے علاوہ بھارتی عدالت سے انصاف بھی نہیں ملا۔ خصوصی عدالت نے جو محفوظ فیصلہ سنایا اس کی بازگشت ہمیشہ بھارتی تاریخ میں متنازعہ حیثیت کے ساتھ سنائی دیتی رہے گی علاوہ ازیں سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق عدالتی فیصلہ اس امر کی علامت بھی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سیکولر بھارت میں ادارہ جاتی بحران نے عدلیہ سے اس کی جرات انصاف بھی چھین لی ہے، یہ فیصلہ آزاد عدلیہ کے نام پر ایک دھبہ ہے۔ سانحہ کے 11 سال بعد ملزمان کی بریت انصاف کے ساتھ مذاق ہے اس فیصلے سے بھارتی عدالتی نظام کی قلعی کھل گئی ہے۔ پاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں عدم پیش رفت کا معاملہ بارہا اٹھاتا رہا ہے اور سینئر بھارتی حکام سے ہارٹ ...